رمضان المبارک ، شاہ سلمان کا قیدیوں کی رہائی کا حکم

   

ریاض۔5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے رمضان المبارک کے حوالے سے ان قیدیوں کی رہائی کا حکم صادر کر دیا جو ’’ سرکاری حق ‘‘کے زمرے میں قید تھے۔ہر برس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایوان شاہی سے ان قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔