رمضان میں خلیجی ممالک کا لاک ڈاؤن میں نرمی فیصلہ

   

بغداد، 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عرب ممالک لبنان، عراق اور شام نے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں تھوڑی بہت نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف اے نیوز کے مطابق عراق کی اعلی صحت اورقومی کمیٹی نے 21 اپریل سے 22 مئی تک شام 7بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو میں نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے .نگراں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی صدارت والی کمیٹی نے وزارت صحت کی طرف سے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مہینے کے دوران پابندیوں میں نرمی دینے کی تجویز کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے کہا کہ تاہم پابندی جمعہ اور ہفتہ کو مکمل طور پر لاگو رہیں گی۔کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ گھر سے باہر جانے کے دوران لوگوں ماسک یا پھر کسی دوسرے کپڑے سے منہ ڈھک کر نکلنا ہو گا اور ایک ساتھ تین سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہو سکیں گے ۔