رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

   

ریاض : رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامہ کے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے ماہِ مبارک کیلئے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔