رمضان میں مسلسل 32 سال سے مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم

   

ریاض: سعودی عرب کے شہر حائل میں 32 برس سے ہر رمضان المبارک میں مفت روٹیاں تقسیم کرنے والے نانبائی کا تعلق پاکستان سے ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں اعمال صالح کی ایک نئی مثال قائم کردی۔ محنت کش پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹیاں فروخت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے لیکن دل کا بہت فیاض ہے۔پاکستانی نانبائی تین دہائیوں سے ہر رمضان میں مفت روٹیاں فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنی کمائی سے بھی رقم دیتا ہے جب کہ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہیں۔