رمضان کے دوران25,000مہاجر ورکرس کو کھانا فراہم کریں گے سونو سود۔ ویڈیو

,

   

دبنگ کے مذکورہ اداکار نے اعلان کیاہے کہ وہ بی ایم سی سے اشتراک کررہے ہیں تاکہ ہر روز45,000کھانے فراہم کرسکیں

ممبئی۔پھر ایک مرتبہ اداکار سونو سود نے اپنی فرخدالی کا مظاہرہ کیاہے۔ مذکورہ اداکارجو کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر مسلسل ضرورت مندکی خدمت کررہے ہیں

اب وہ بھوینڈی میں رہ رہے مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ مقدس ماہ صیام کے دوران وہ 25,000مہاجر مزدوروں کو کھانا فراہم کریں‘ جو پہلے سے 45,000ممبئی کے شہریوں کو کھانا فراہم کررہے ہیں۔

سونو کے حوالے سے ممبئی میریر کی ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ ”میں نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ مقدس مہینے میں ان کی ضرورتوں کو خیال رکھا جائے گا۔

اس مشکل وقت میں‘ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم دوسروں کے لئے اٹھ کھڑے ہوجائیں۔ اس پہل کے ذریعہ ہم پورے دن کے روزہ کے بعد بھوکے نہ رہیں اس لئے خصوصی کھانے کی کٹس فراہم کریں گے“۔

قبل ازیں دبنگ کے مذکورہ اداکار نے اعلان کیاہے کہ وہ بی ایم سی سے اشتراک کررہے ہیں تاکہ ہر روز45,000کھانے فراہم کرسکیں

سمبھا کے اس اداکار نے شہر میں اپنی ہوٹل کو ہلت کیر ورکرس‘ جس میں ڈاکٹرس‘نرسیں اور نیم طبی عملے کے لوگ شامل ہیں رہنے کے لئے پیشکش کی ہے۔

کروناوائرس کی وجہہ سے جاری قومی لاک ڈاؤن کے پیش نظر بالی ووڈ کے ستارے اپنی ذات سے ہرممکن تعاون کی کوشش کررہے ہیں۔

سوپر اسٹار شاہ رخ حان اور ان کی بیوی گوری نے اپنے چار منزلہ پرسنل دفتر کی عمارت سی او وی ائی ڈی19کے مریضوں کے علاج کے لئے پیش کی ہے

۔فلم میکر روہت شٹی کی شہر بھر میں اٹھ ہوٹلیں ہیں جنھیں وہ ڈیوٹی پر متعین پولیس جوانوں کو آرام فراہم کرنے کے لئے دی ہیں اور وہاں پر کھانا فراہم کرنے کا بھی کام انجام دیاہے