رنویر الہ آبادیہ کے عبوری تحفظ میں توسیع

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شائستگی برقرار رکھنے کا عہد کرنے پر منگل کے روز یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ اور دوسروں کے خلاف اپنے شو میں نامناسب زبان استعمال کرنے کے الزام میں درج مقدمات میں انہیں دیے جانے والے عبوری تحفظ میں توسیع کر دی۔دو رکنی بنچ نے کہا کہ عدالت اگلی تاریخ کو ان کی بیرون ملک سفر کی درخواست پر غور کرے گی کیونکہ اگر وہ بیرون ملک چلے گئے تو اس سے مقدمے کی تفتیش میں رکاوٹ آئے گی۔