رنویر سنگھ 37برس کے ہوگئے

   

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویر سنگھ آج 37 برس کے ہوگئے ۔ چھ جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اور ماں کا نام انجو بھونانی ہے ۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے جس کا نام ریتیکا بھونانی ہے ۔ رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے ۔ رنویر نے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔امریکہ سے ممبئی واپس آنے کے بعد، انہوں نے کچھ سال اشتہارات میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون سے شادی کی ہے۔