شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : رنگاریڈی ضلع کلکٹر کے ششانک نے شمس آباد میونسپل میں واقع سرکاری اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ معذورین کے لیے علحدہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کو جی ایم آر کی مدد سے چلایا جارہا ہے جس میں 20 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیم دی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس کو ہدایت دی کہ طالبات کی تعلیم پر خاص توجہ دیں اور انہیں معیاری تعلیم فراہم کی جائے ۔ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولس کو تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ کلکٹر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی ہدایت پر اسکولس کا معائنہ کیا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہو تو طالبات تک پہنچایا جارہا ہے یا نہیں اس کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور اسکولس کو عدم فراہم ہونے والی اشیاء کو منڈل ایجوکیشن آفیسر کو رپورٹ کی جائے گی اور اس کے بعد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ معذورین کو ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیلندر راؤ نے بتایا کہ اسکولس میں کتابیں فراہم کی جاچکی ہیں اور دسویں جماعت کے نتائج کو 100 فیصدی یقینی بنانے کے لیے اساتدہ طالبات کو بہتر تعلیم فراہم کریں ۔ صحافیوں نے ضلع کلکٹر سے اپیل کی کہ صحافیوں کے لڑکوں کو 50 فیصد فیس میں رعایت کو یقینی بنائے ۔ حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کرنے کے باوجود خانگی اسکولس ڈی ای او سے حاصل شدہ لیٹر کو بھی ماننے اور 50 فیصد رعایت دینے تیار نہیں ہے جس پر کلکٹر نے ڈی ای او کو ہدایت دی کہ تمام صحافیوںکے لڑکوں کی تفصیلات حاصل کر کے اسکولس کو 50 فیصد رعایت دینے کو کہا ۔ اس موقع پر ڈی ای او شیلندر راؤ ، شمس آباد تحصیلدار رویندرا دتا ، منڈل ایجوکیشن آفیسر لکشمن نائک وغیرہ موجود تھے ۔۔