ممبئی: رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی آج خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں مکمل رسم و رواج کے ساتھ سگائی کے بندھن میں بندھ گئے۔ منگنی کی تقریب ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ صدیوں پرانی روایات جیسے گول دھنا اور چنری ریت، جو گجراتی ہندو خاندانوں میں نسل در نسل چلی آرہی ہیں، پنڈال اور خاندانی مندر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی ۔ دونوں پریواروں نے ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے۔ اننت کی والدہ محترمہ نیتا امبانی کی قیادت میں امبانی خاندان کے افراد کی طرف سے رقص پر فارمنس اس تقریب کی خاص بات تھی۔