روزگار اسکیم کے تحت مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کی تجویز

   

فیڈرل چیانل کے کاموں کا جائزہ ۔ ضلع کلکٹر سوریہ پیٹ ونئے کرشنا ریڈی کا خطاب

سوریاپیٹ۔ ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کرنے اور انکے لیے اونچی اجرتوں کا منصوبہ بنانے کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت کی۔ ضلعی کلکٹر سوریاپیٹ نے ہفتے کے روز پنپہاڑ منڈل، موضع اننترم میں متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ روزگار ضمانت اسکیم کے کاموں اور فیڈر چینل کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے کاشتکاروں کی اراضی اور تالاب کے نہروں کے کاموں کو روزگار ضمانت اسکیم کے زریعے انجام دینے کی ہدایت کی۔ اور روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو زیادہ تنخواہ مہیا کرنے اور کئے گئے کاموں پر اونچی اجرتوں کا منصوبہ بنانے کا پی ڈی کرن کمار کو حکم دیا۔ ضلع میں جاریہ ماہ 25 جون سے منعقدہ ہریتا ہارم پروگرام کو روزگار ضمانت اسکیم کے تحت انجام دینے کی ہدایت کی۔ اسی طرح مواضعات میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت لگائے گئے پودوں کی افزائش کے لیے خصوصی منصوبہ کو روبہ عمل لانے کی ہدایت کی۔ اور گھروں کے اطراف و اکناف پانی جمع ہونے والے گڑھوں کی صفائی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ برسات میں موسمی امراض کی روک تھام کے لیے وقتاً فوقتاً خصوصی صفائی مہم کو روبہ عمل لانے کی ہدایت کی۔ گھروں کے اطراف صاف و ستھرائی کا خصوصی اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح بیماریوں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پنچایت عہدیداران اور طب و صحت عہدیداران کو حکم دیا۔ بعد ازاں انہوں نے مزدوروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر پی ڈی ڈی آر ڈی او کرن کمار، یم پی پی، زیڈ پی ٹی سی، گرام سرپنج اور دیگر شامل تھے۔