روزی گیبریل مشرف بہ اسلام ، مداحوں سے اظہارتشکر

,

   

٭ کینیڈا کی ٹراویلر روزی گیبریل نے گذشتہ ہفتہ اسلام قبول کرلیا۔ روزی کو مختلف گوشوں سے مبارکباد دی گئی جس پر روزی نے اس کی حمایت کرنے والوں کی محبت اور تائید پر اظہارتشکر کیا۔ اسلام قبول کرنے پر جس ردعمل کا اظہار کیا گیا اس پر وہ حیرت زدہ ہیں۔ اس کو بیشمار پیامات اور کالس وصول ہوئے ہیں۔ خوبصورت پاکستانی لباس میں زندگی کے نئے راستے کے آغاز پر لوگوں کی حمایت، محبت اور شفقت کیلئے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ یہ میری زندگی نیا باب ہے۔