ماسکو: روس کے سمولینسک علاقے میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران ایک یوکرینی ڈرون مار گرایا گیا۔علاقائی گورنر واسیلی انوکھن نے چہارشنبہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کئی شہری مقامات پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔دریں اثناء روسی فضائی دفاعی نظام نے کل رات کرسک، برانسک، سمولینسک، ٹیور، بیلگوروڈ، نزنی نوگوروڈ، کالوگا، روستوف اور لینن گراڈ کے علاقوں میں یوکرین کے 104 ڈرون کو تباہ کر دیا۔روسی وزارت دفاع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ رات کے دوران، فضائی دفاعی نظام نے 104 یوکرین کے ڈرون کو روکا اور تباہ کر دیا، کرسک کے علاقے میں 47، برانسک کے علاقے میں 27، سمولینسک کے علاقے میں 11، ٹور کے علاقے میں سات، بیلگوروڈ کے علاقے میں چار،تین ڈرونز نزنی نوگوروڈ کے علاقے میں، تین کالوگا کے علاقے میں، ایک روستوو ف کے علاقے میں اور ایک لینن گراڈ کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔ان حملوں میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے