روس۔ امریکہ تعلقات میں بہتری کے ذمہ دار ٹرمپ: پوٹن

   

ماسکو ۔ 28 جون (ایجنسیز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روس امریکہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونالڈ ٹرمپ کو دیدیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ صدر پوٹن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔