روس۔ یوکرین محاذ پر شمالی کوریائی فوجیوں کو بھاری نقصان

   

چین کو جنگ کی طوالت کو کم کرنے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہئے : زیلنسکی

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے محاذ پر بھیجے گئے شمالی کوریا کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور چین کو اسے روکنے کے لیے پیانگ یانگ پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔زیلنسکی نے X پر اپنے اکاؤنٹ سے روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے اسٹاف آفیسرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی۔ شمالی کوریا کے فوجیوں کو ان کی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر محاذ پر بھیجے جانے اور روسی فریق کی طرف سے ان فوجیوں کو یرغمال بننے کا سد باب کرنے ہر طرح کا حربہ استعمال کیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ان فوجیوں میں سے چند کو یوکرینی فوجیوں نے پکڑ لیا تھا، لیکن وہ شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ زیلنسکی نے زور دیا کہ شمالی کوریا ئی عوام کو یورپ میں جنگوں میں اپنی جانیں نہیں گنوانی چاہئیں اور شمالی کوریا کے پڑوسی خاص طور پر چین اس معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔اگر چین جنگ کو طول نہ دینے اپنے بیانات میں مخلص ہے تو اسے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔