روس آئی این ایف پر امریکہ سے مشاورت کو تیار

   

ماسکو۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ روس انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیورٹی فورسز (INF) معاہدے کے تعلق سے امریکہ کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطحوں پرمشاورت کے لئے تیار ہے ۔تاس نے رپورٹ دی ہے کہ ریابکوف نے نئی دہلی میں صحافی کو بتایاکہ ‘‘ اگر امریکہ اس کے لئے تیار ہے توہم بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں’’۔ریابکوف نے نے مزید کہا کہ‘‘اگر ایسا کل ہوتا ہے تو ہم کل کیلئے تیار ہیں۔ بہر حال مذاکرات مساوی حقوق کی بنیاد پر ہونے چاہئیں‘‘۔