ڈھاکہ: روس نے بنگلہ دیش کے سفیر قمر الاحسن کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔ ڈھاکہ اور ماسکو میں سفارتی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے تحت روسی جہازوں کو بنگلہ دیش کے بندرگاہوں پر ڈاک کرنے کی اجازت نہ دینے کے باعث سفیر کو طلب کیا گیا تھا۔روسی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کے سفیر کو آگاہ کیا کہ بنگلہ دیش کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے روایتی دوستانہ کردار سے متصادم ہے ۔