روس میں قرآن کی بے حرمتی کے مجرم کو غداری کے الزام میں مزید 13 سال قید

   

چیچنیا؍ماسکو: روس نے پیر کو ایک ایسے طالب علم کو جسے پہلے ہی مبینہ طور پر قرآن جلانے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا، غداری کے الزام میں مزید ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ جس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔نیکیتا کو، جس کی عمر 20 سال ہے، پہلی بار مئی 2023 میں جنوبی شہر وولگوگراڈ میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسے چیچنیا کے مسلم اکثریتی علاقے کے حوالے کیا گیا جہاں طاقتور لیڈر رمضان قادیروف کی حکومت تھی۔ وہاں اسے مسلمانوں کے جذبات کی توہین کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔وہاں حراست کے دوران قادیروف کے نوعمر بیٹے نے اسے مارا پیٹا بھی تھا۔روس نے پچھلے مہینے نیکیتا پر یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا اور غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے اسے وولگوگراڈ کے حکام کے حوالے کر دیا۔