روس پر جنگی جرائم کے مقدمہ کیلئے خصوصی عدالت قائم کی جائے: یورپی یونین

   

برسلز: امریکہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ یوکرین کے شہریوں کو حرارت ، بجلی اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے پر روس کی جانب سے ہفتوں تک جاری رہنے والی مہم ، ماسکو کی 9 ماہ سے جاری لڑائی میں کیف کی حمایت کے مغربی ممالک کے عزم کو کم نہیں کرے گی۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں ناٹو کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسے وقت میں یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف اپنی توجہ آگ اور غصہ پر مرکوز کر رکھی ہے جب جلد ہی شدید سردی شروع ہونے والی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ صدر پوٹن کے نئے اہداف یوکرین کے عوام کو حرارت، پانی اور بجلی کی فراہمی سے محروم کرنا ہیں۔ یہ یوکرین کے باشندوں کے ساتھ وحشیانہ ظلم ہے۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین کی حمایت کرنے والے مغربی اتحاد کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یوکرین کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر بجلی کے بلیک آؤٹ کا سامنا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ روس کی یہ حکمت عملی کام نہیں کر رہی اور نہ ہی کرے گی۔”ہم اسے غلط ثابت کرتے رہیں گے۔ میں نے یہاں بخارسٹ میں ہر ملک کی جانب سے باآواز بلند واضح طور پر یہی پیغام سنا ہے۔