ماسکو : روس میں ٹی یو-22ایم 3 بمبار طیارہ گر گیا ہے ۔روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق “ارکٹسک میں طے شدہ پرواز کے دوران طویل مسافت کی مار کرنے والا ٹی یو-22ایم 3 بمبار طیارہ گر گیا ہے ۔ طیارہ کا عملہ اجیکشن سیٹوں کی مدد سے حادثے سے زندہ بچنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ طیارہ ایک غیر آباد جگہ پر گرنے کی وجہ سے جائے حادثہ پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔