روس کا ملک میں جاری انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کا دعویٰ

   

ماسکو : روس کے الیکشن کمیشن نے ملک میں جاری 3 روزہ پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہیکہ روس میں پارلیمانی انتخابات جمعہ کے روز شروع ہوئے تھے جو کہ اتوار تک جاری رہیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق روسی الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں۔روسی الیکشن کمیشن کے مطابق اس نے اپنے نظام میں بیرون ملک سے 3 سائبر حملے ریکارڈ کیے ہیں، ان میں سے 2 سائبرحملوں کا مقصد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو نقصان پہنچانا تھا جب کہ تیسرا حملہ نیٹ ورک کے خلاف تھا۔حکام کا کہنا ہیکہ یہ کافی طاقتور حملے تھے، مزید حملوں سے نمٹنیکے لیے تیاریاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سائبر حملے میں ملوث کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔اس سے قبل روس نے الزام عائد کیا تھا کہ مغربی ممالک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیل میں بند اپوزیشن رہنما سے متعلق معلومات کو ہٹانے سے انکار کرکے روس کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ناقدین نے روسی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایوان زیریں میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے حزب اختلاف کو دبا رہی ہے۔