واشنگٹن: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے درمیان وہ روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے ۔ میکرون نے جمعہ کو قمری سال نوکے موقع پر ایلیسی پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران کہا کہ میں روس سے بات کرنا جاری رکھوں گا،اس بات کی اطلاع بی ایف ایم ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دی۔ قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ یوکرین میں تنازعہ کے دوران اہم سیکوریٹی موضوعات پر معلومات کے بلا تعطل تبادلے کی اجازت دینے کے لئے فرانس ‘‘تمام سطح’’ پر روس کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا چاہتا ہے ۔