روس کے یوکرین پر ایکبار پھر حملے

   

ماسکو : روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرین میں فوج نے33 حملوں میں فوجی سازوسامان تیار کرنے والی اور انہیں توانائی فراہم کرنے والی تنصیبات کو انتہائی حساس اسلحہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں 20 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان کی گئی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین کے خلاف گروہی حملے کیے گئے۔روسی مسلح افواج نے انتہائی حساس ہتھیاروں اور ڈراونز کے ذریعہ33 گروپ حملے کیے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں، یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات ، بکتر بند گاڑیوں کی تیاری اور مرمت کرنے والی فیکڑیوں اور انہیں توانائی فراہم کرنے والی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی ڈراون اسمبلی ورکشاپس، گولہ بارود کے گودام ، میزائل اور توپ خانے، فوجی سامان اور اہلکاروں پر مشتمل فوجی ٹرینیں اور غیر ملکی زر فوجیوں کے عارضی ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔