ماسکو ۔ روسی نیوکلیئر پاور کمپنی روسٹام آنے والے ہفتوں میں ہنگری میں دو جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر شروع کرے گی۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ روس اور ہنگری نے 2014 میں جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جس کے تحت ‘روسٹام’ اس منصوبے کو نافذ کرے گا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے باوجود ہنگری نے ابھی تک روس کی جوہری توانائی کی صنعت پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔ یہ موجودہ پیکس نیوکلیئر پلانٹ کو وسعت دے گا۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگری نے یوکرین پر حملے پر روس سے گیس اور تیل کی درآمد پر پابندی کے یورپی اور مغربی ممالک کے اقدام کی حمایت کرنے پر غیر مشروط طور پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے ۔ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجرٹوز نے کہا کہ “پیکس ہنگری کی بجلی کی فراہمی میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے ۔ جس کی توقع ہے کہ نئے ری ایکٹرز کے آپریشن سے 2030 تک اپنی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔ ایک بار شروع ہونے کے بعد اس پلانٹ کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12.4 بلین ڈالر کے اس منصوبے کی زیادہ تر مالی اعانت روس نے کی ہے ۔