روس یوکرین تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں: عمران خان

   

اسلام آباد ۔ جمعرات کو ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے روس اور یوکرین کی باہمی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو یہ توقع تھی کہ سفارت کاری سے اس فوجی تنازعہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خا ن نے یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے جمعرات کو ماسکو میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے اور کسی بھی تنازعہ کے ترقی پزیر ممالک پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حق میں ہے کہ تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری سے حل کیا جانا چاہیے۔