نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران یوکرین کی مدد کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں طویل فاصلہ تک مار کرنے والے امریکی مزائلوں کو روس کے اندر استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے جبکہ میں پوٹین کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتہ اورمہینے اہم ہوسکتے ہیں، امریکہ سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائیگا۔