روس ۔یوکرین جنگ نے25 لاکھ افراد کو پناہ گزین بنادیا: یونائیٹیڈ سکھ

   

چنڈی گڑھ: یوکرین۔روس جنگ نے 25 لاکھ افراد کو پناہ گزیں اور یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں ہجرت کر رہے ہیں۔ عالمی غیر سیاسی تنظیم یونائیٹیڈ سکھ کے بین الاقوامی انسانی امداد کے ڈائریکٹر گُروندر سنگھ نے آج یہاں جاری بیان میں پولینڈ میں اپنے ایک والنٹیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہاجرین کو راحت اور خدمات مہیا کروانے کے لیے انہوں نے پولینڈ میں میڈیکا سرحد پر ایک کیمپ لگایا ہے ۔ کڑاکے کی ٹھنڈ میں 17 سے 18 گھنٹے تک انتظار کے سبب گذشتہ کچھ دنوں میں کچھ بزرگ خواتین اور بچوں کی موت ہوئی ہے اور کئی بچے بیمار ہوئے ہیں۔تنظیم نے یوکرین کی سرحد پر پولینڈ کی جانب سے کیمپ لگایا ہے اور وار زون سے بچ کر آئے مہاجرین کو راحت اور خدمات مہیا کروا رہی ہے ۔ تنظیم کے امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سے آنے والے والنٹیئر پکا ہوا کھانہ، پانی اور صفائی کِٹ مہیا کروا رہے ہیں۔ تنظیم کے بیان کے مطابق ان فوڈ ٹرک 2000 مہاجرین کو یومیہ کھانہ مہیا کروا رہا ہے ۔