روس 6 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر رسمی اجلاس منعقد کرے گا

   

اقوام متحدہ : روس 6 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کرے گا جس میں یوکرین کی زمینی صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کی جائیں گی۔یہ باتیں اقوام متحدہ میں روسی مشن کے سینئر قانونی مشیر سرگئی لیونڈچینکو نے کہی ہیں۔ بدھ کو یوکرین میں جنگ کے معاملے پر اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ یوکرین کی اصل صورتحال کے بارے میں حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو 6 مئی کو ہمارے ایریا فارمولا اجلاس میں آئیں، ہم آپ کو موقع دیں گے ۔ آپ کو حقائق سے آگاہ کریں گے ۔” ہم فرنٹ لائنز پر کام کرنے والی کچھ آزاد آوازوں کو سامنے لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔