رومانیہ میں یورپی سیاستداں کو نئی ملکی حکومت کی تشکیل کی دعوت

   

لندن : رومانیہ کے وزیر اعظم فلورین چِیتْو کے استعفے کے تقریبآ ایک ہفتے بعد ملکی صدر کلاؤس یوہانس نے نئی حکومت کے قیام کے لیے راہ ہموار کر دی ہے۔ انہوں نے اعتدال پسند سیاسی جماعت یو ایس آر کے سربراہ داچان چولوس کو نئی ملکی حکومت کی تشکیل کی دعوت دے دی ہے۔ چولوس اس وقت رومانیہ سے یورپی پارلیمان کے رکن اور ’ری نیو یورپ‘ نامی پارلیمانی حزب کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 2015ء سے 2017ء تک اقتدار میں رہنے والی ٹیکنوکریٹ حکومت کی قیادت کی تھی۔ آئندہ دنوں میں بخاریسٹ میں ملکی پارلیمان نے توثیق کر دی، تو داچان چولوس فلورین چِیتْو کے جانشین بن جائیں گے، جن کے خلاف عدم اعتماد کی پارلیمانی تحریک کامیاب رہی تھی۔