رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم

   

جدہ: دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم رہا ہے۔ سعودی پرو لیگ میں رونالڈو اپنی ٹیم النصر کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہوگئے۔ النصر اور الاتفاق کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ الاتحاد نے الفیحا کو 3-0 سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ رونالڈو کے آنے سے النصر کے مداحوں کو بہت امید تھی کہ اس مرتبہ وہ جشن منائیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔