رونالڈ پھر ایک مرتبہ ہالینڈ کے کوچ بنیں گے

   

ایمسٹرڈیم۔ بارسلونا کے ساتھ مایوس کن دورکے بعد رونالڈکومان ورلڈ کپ کے بعد ایک بار پھر ہالینڈکی قومی فٹ بال ٹیم میں شمولیت اختیارکریں گے۔ ہالینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں لوئس وان گال کی رہنمائی میں جائے گی لیکن یہ کوچ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ 18 دسمبرکو قطر میں ختم ہونے والے ٹورنمنٹ کے بعد ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔جس کی وجہ سے ڈچ سوکر فیڈریشن نے ایک بار پھرکوئی مین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کومان نے دو سال سے بھی کم عرصہ قبل ہالینڈ کی قومی ٹیم چھوڑکر ہسپانوی کلب بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے بطورکھلاڑی کئی ٹرافیاں جیتیں۔ کومان کو اکتوبر میں مسلسل خراب نتائج کے بعد برطرف کر دیاگیا تھا۔ ڈچ فیڈریشن کی ڈائریکٹر ماریانے وان لیوین نے کہا ہم بطورکوچ ان کے پہلے دورکے دوران ان کے کام اور نتائج سے خوش تھے۔