نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسٹر رونیت سنگھ بٹو کا مرکزی مجلس وزراء سے استعفیٰ جمعہ کو فوری اثر سے منظور کر لیا۔مسٹر بٹو نے آج ہی مجلس وزراء سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ ریلوے کے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے ۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق، “صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم کے مشورے پر مرکزی مجلس وزراء سے مسٹر رونیت سنگھ بٹو کا استعفیٰ فوری اثر سے منظور کر لیا ہے ۔مسٹر بٹو کی راجیہ سبھا کی مدت کار جون میں ختم ہو گئی تھی۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انہیں پنجاب میں اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بڑی ذمہ داری سونپ سکتی ہے ۔
این ٹی اے کے 47 افسران کی خدمات ختم
نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) قومی امتحانی ایجنسی (این ٹی اے ) نے امتحانی نظام کو مزید شفاف اور قابل اعتماد بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے جمعہ کو 47 افسران کی خدمات ختم کر دیں۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایجنسی میں وسیع اصلاحاتی عمل کے تحت کی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی صرف سروس کے خاتمے تک ہی محدود نہیں رہے گی۔ کچھ افسران کے خلاف قانونی اور مجرمانہ کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔