طبرسبین ۔ برسبین میں کھیلے جارہیایشز سریزکے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم425 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کل کے ناٹ آوٹ بیٹر ٹریوس ہیڈ 152 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولے رابنسن اور مارک ووڈ نے فی کس تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلش ٹیم نے 278 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا تو اس کے اوپنرز61 رنز پر پویلین پہنچ گئے۔روری برنس13 اور حسیب حمید 27 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔دوسری اننگز کی ناقص شروعات کے بعد تیسری وکٹ پر انگلش ٹیم نے شاندارواپسی کی۔کپتان جو روٹ اور ڈیوڈ ملان نے 159رنزکی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کا اسکور 220 تک پہنچایا ہے۔ روٹ 86 رنز اور ملان 80 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔روٹ نے 158 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے اپنا اسکور بنایا ہے جبکہ نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے آئے ملان نے 177 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے اپنی اننگز کو سجایا ہے ۔انگلینڈکو پہلی اننگزکا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 58 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں اور ٹسٹ میچ میں مزید دو دن کا کھیل ہونا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے فی کس ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔