ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنے کے امکان کے درمیان بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے انٹربینکنگ فارن ایکسچینج مارکیٹ میں آج روپیہ 21 پیسے گر کر 87.39 پر آگیا۔جبکہ، اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 87.18 روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔روپیہ ابتدائی کاروبار میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 17 پیسے کم ہوکر 87.35 پر کھلا اور درآمد کنندگان اور بینکروں کی طرف سے امریکی کرنسی کی خریداری کی وجہ سے سیشن کے دوران 87.55 کی کم ترین سطح پر آ گیا۔