روپیہ 22 پیسے مضبوط

   

ممبئی 9 جون (یو این آئی) انٹربینکنگ کرنسی مارٹٹ میں روپیہ آج 22 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 95.39 روپے کا ہوگیا۔ کل ہندوستانی کرنسی 43 پیسے ٹوٹ کر 95.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپیہ منگل کو 14 پیسے برتری کے ساتھ 95.47 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ تاہم صبح کاروبار میں ہی یہ 95.67 روپے تک ٹوٹ گیا۔اسکے بعد واپسی کرکے دوپہر کے بعد روپیہ 95.23 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر یہ 95.39 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کا بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر آج 2 فیصد سے زیادہ گر کر 92.5 ڈالر پر آگیا ۔دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں میں ڈالر انڈیکس کے 0.3 فیصد ٹوٹنے سے بھی ہندوستانی کرنسی کو مضبوطی ملی ۔