روپیہ 32 پیسے گر کر ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا

   

ممبئی: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محصولات پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کے دباؤ میں آج روپیہ 32 پیسے گر کر انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں 87.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 87.08 روپے فی ڈالر پر تھا۔روپیہ ابتدائی تجارت میں پانچ پیسے کم ہوکر 87.13 فی ڈالر پر کھلا اور ڈالر کی خرید میں اضافے کی وجہ سے سیشن کے دوران 87.50 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فروخت کے باعث یہ 87.12 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر کار، یہ 32 پیسے گر کر گزشتہ روز کے 87.08 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 87.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہندوستانی بازاروں سے سرمائے کے مسلسل انخلاء نے روپے پر دباؤ ڈالا ہے ۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محصولات پر غیر یقینی صورتحال نے عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا جس سے روپے کی قدر متاثر ہوئی۔ بازار میں ریزرو بینک آف انڈیا سے شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں، جس کی وجہ سے روپے کی مانگ میں کمی آئی ہے ۔

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
ممبئی: عالمی مارکٹ کی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، کنزیومر ڈیوربلز اور رئیلٹی سمیت چھ شعبوں میں فروخت کی وجہ سے گزشتہ روز کی مضبوطی گنوا کر اسٹاک مارکیٹ آج گرکر بند ہوئی۔30 شیئروں پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 312.53 پوائنٹس گر کر 78,271.28 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 42.95 پوائنٹس گر کر 23,696.30 پر آگیا۔ تاہم، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص میں زبردست خرید ہوئی۔ جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 43,374.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اور اسمال کیپ 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 50,507.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا، اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 4106 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2548 میں خریداری 1417 میں گراوٹ رہی جبکہ 411 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 25 نفٹی کمپنیوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ 25 میں کمی دیکھی گئی اور ایک کمپنی کی قیمت مستحکم رہی۔