روپیہ7پیسے گر کر فی امریکی ڈالر77روپئے کی ریکارڈ نچلی سطح پر آگیا

,

   

ممبئی۔ لگاتار پانچویں دن پھسلتے ہوئے منگل کے روز 7پیسے کی گرواٹ کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے اب تک کی سب سے نچلی سطح 77پر روپیہ بندہوا ہے‘ روس‘ یوکرین جنگ کے پیش نظر اس کا بوجھ یقینی طورسے خام تیل پر پڑے گا۔

غیر ملکی کرنسی کے تاجروں نے کہا ہے کہ بھاری غیرملکی فنڈاور عالمی سطح پر خطرے سے بچنے کی وجہہ سے پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک فاریکس مارکٹ میں مقامی یونٹ پر 77.02پر اس کی شروعات گرین بیک کے برعکس ہوئی ہے اور انٹرا ڈے کی اونچائی 76.01اور ایک کمی کے ساتھ 77.05کی سطح دیکھی گئی ہے۔

روپیہ اخرکار اپنے پچھلے دن کے76.93کے مقابلے 7پیسوں کی کمی کے ساتھ 77.00پر بند ہوا ہے۔ جانکاروں کاکہنا ہے کہ روس یوکرین کشیدگی کی گہرائی نے مارکٹ میں کھپت کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘ سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی طرف راغب کرنے کاکام کیاہے۔

درایں اثناء مذکورہ ڈالر انڈیکس کو چھ کرنسیوں کے جتھے کے خلاف گرین بیک کو مضبوط کرنے کے اقدامات کرتا ہے 0.18فیصد کمی کے ساتھ 99.11تک پہنچ گیاہے۔

گھریلو مساوات مارکٹ کے میدان میں مذکورہ بی ایس سی سنسیکس کا اختتام 581.34پوائٹس یا1.10فیصد اچھال کے ساتھ53,424,09پر ہوا وہیں این ایس ای نفٹی میں 150.30یا 0.95فیصد اضافہ کے ساتھ 15,013,45پر ہوا ہے۔

برینٹ خام نے عالمی تیل بنچ مارک 2.73فیصد اضافہ کے ساتھ 126.57امریکی ڈالر فی بیرل دیکھایاہے۔