روڈی شیٹر کے قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں آج رات ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا۔ رین بازار پولیس حدود چندرا نگر میں قتل کی یہ واردات پیش آئی جس میں ایاز الدین عرف کنڈہ ایاز عرف معاملہ ایاز کا نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ ایاز قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ تقریباً ایک سال قبل کوٹلہ عالیجاہ چمبیلی کا منڈوا علاقہ میں آئی قتل کی واردات جس میں عامر کا قتل ہوا تھا ایاز ملوث تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس قتل کا بدلہ لینے کیلئے دشمنی کے تحت کیا گیا حملہ ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے۔