پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کو روڈ ریج کیس میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔ تقریباً 38 سال قبل 1988 میں پٹیالہ میں سدھو کی کار پارکنگ کے دوران گرنام سنگھ نامی بزرگ سے جھگڑا ہوا تھا جس میں گرنام کی موت ہو گئی تھی۔ جس کا الزام سدھو پر لگا تھا۔جمعرات کو جب سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اے ایم کھانولکر نے اس اپیل پر کہا کہ آپ کے اے او آر نے ہمیں ایک خط دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے۔ سماعت اتنی جلدی ہوئی، جب کہ اس معاملے میں 2018 سے نوٹس جاری ہے۔