روہت شیکھر تیواری قتل معاملہ‘ بیوی کا نام چارج شیٹ میں‘ تیواری نے دوستوں سے طلاق کے منصوبے کے متعلق بات کی تھی

,

   

پھر ایک قتل کا مقدمہ درج کیاگیااور اس کو کرائم برانچ منتقل کیاگیا‘ جس نے شکلا کو 24اپریل کے روز گرفتار کیا۔ ایک پولیس افیسر نے مزیدکہاکہ”ایف ایس ایل کو کئی نمونے بھیجے گئے‘ پولیس رپورٹ کا انتظا ر کررہی ہے“

نئی دہلی۔انجہانی سیاست لیڈر این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کے بیوی اپروا شکلا کے ہاتھوں مبینہ قتل سے کئی ماہ قبل پولیس کے مطابق متوفی روہت نے اپنے ایک دوست سے کہاتھا کہ اس کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی ہے ہیں اور وہ شکلا کو طلاق دینے کی پلان کررہا ہے‘

جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ میں دائر چارج شیٹ میں پولیس نے اس بات کاانکشاف کیاہے۔

چارج شیٹ میں شامل 56عینی شاہدین میں کرائم برانچ نے روہت کے دوست‘ ایک وکیل کو اسٹار گواہ بنایاہے۔ چارج شیٹ میں کہاگیاہے کہ”پولیس نے اس کا بیان بھی قلمبند کیاہے‘ جس میں اس نے بتایاکہ روہت طلاق دینے کی پلاننگ کررہاتھا۔ شکلا 35سالہ وکیل کو 302کے تحت ماخوذ کیاگیاہے‘

جس کے ذریعہ اس کو موت یاپھر عمر قید کی سزا دی دلائی جاسکتی ہے“۔ پولیس نے چارج شیٹ میں 17اپریل کے روز پانچ ڈاکٹرس کے بورڈ کی جانب سے تیار کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل کی ہے‘

جس میں انکشاف ہوا کہ روایت کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔پھر ایک قتل کا مقدمہ درج کیاگیااور اس کو کرائم برانچ منتقل کیاگیا‘ جس نے شکلا کو 24اپریل کے روز گرفتار کیا۔

ایک پولیس افیسر نے مزیدکہاکہ”ایف ایس ایل کو کئی نمونے بھیجے گئے‘ پولیس رپورٹ کا انتظا ر کررہی ہے“۔

چارج شیٹ کے مطابق شکلا کو شبہ تھا کہ اس کے شوہر کو دوسری عورت سے ایک بچہ ہے اور اس کو خوف تھا کہ جائیداد اس بچے کو چلی جائے گی۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”کسی دوسری عورت کے ساتھ شراب نوشہ کے لئے دونوں کے درمیان شدید بحث اور مباحثہ کے بعد شکلا نے مبینہ طور پر روہت کا گلا دبادیاتھا“۔

اسی سال 15اور 16اپریل کی درمیانی رات کے وقت روہت کا قتل کیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”شکلا کی سیاسی خواہشات تھے۔

مگر روہت سے شادی کے بعد اس کو احساس ہوا کہ اس کاکوئی سیاسی موقف نہیں ہے۔

اس کی ماں اوجول تیواری اور بہن سونچ رہے تھے کہ وہ شادی ختم کردے گا‘ ممکن تھا کہ جون کے مہینے میں مذکورہ جوڑا طلاق کے متعلق کوئی فیصلہ کرلیتا“