روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ برتاؤ کی تحقیقات کی جائیں گی او رسنگیں جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے ۔ عالمی عدالت انصاف 

,

   

ڈھاکہ : عالمی عدالت نے یقین دلایا کہ برما کے رکھائن ریاست میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف برتے جانے والے نسل پرستانہ برتاؤ کی عالمی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی او رمسلمانوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث عہدیداروں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے ۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جوڈیشنل شعبہ کے ڈائریکٹر نے بنگلہ یدیش میں قائم روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں کے دورہ کے مو قع پر صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ برما کی رخائن ریاست میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے ۔ عالمی عدالت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرے گی ۔ آئی سی سی کے عہدیدار فاکسو موشوشوکو نے کہا کہ اگر چہ برما نے عالمی عدالت نصاف کے پروٹوکول پر دستخط نہیں کئے مگر روہنگیا مسلمانو ں کے خلاف جرائم کی تحقیقات میں برما کا آئی سی سی کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کروائیں گے اور خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پرمظالم کی عدالتی تحقیقات ایک مشکل چیلنج ہے مگر عدالت ماضی میں ایسے تجربات سے گذرچکی ہے ۔