رویش کمار فن لینڈ میں ہندوستان کے سفیرمقرر

,

   

نئی دہلی۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری رویش کمار کو فن لینڈر اور ایسٹونیا کیلئے ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیاگیا ہے ۔ہندوستانی خارجی خدمات کے 1995 بیچ کے افسر کمار اس سے پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان رہے ہیں۔وہ جرمنی میں محترمہ وانی راو کی جگہ لیں گے جنہیں وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔محترمہ راؤ نے فروری 2017 میں ہیلسنکی میں حال میں عہدہ سنبھالا تھا۔ کمار جلد ہی اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔