رو س میں چار رکنی اجلاس اختتام پذیر

   

ماسکو : ترکیہ، روس، اسد انتظامیہ اور ایران کے نائب وزرا خارجہ کی سطح کے شام سے متعلق اجلاس میں فریقین نے باہمی مشاورت اور بات چیت کو جاری رکھنے کے معاملے پر اتفاق کیا ہے۔سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 3 تا 4 اپریل کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ترکیہ۔ روس، شام اور ایران کے نائب وزرا خارجہ نے چہار رکنی صلاح مشورہ کیا۔فریقین نے جہاں وزرائے خارجہ کی اگلی میٹنگ کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، وہیں ہر ملک نے شفاف اور واضح انداز میں اپنے موقف اور خیالات کا اظہار کیا۔اس تناظر میں فریقین نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔روسی وزارت خارجہ میں وزیر سرگئی لاوروف نے اجلاس سے افتتاحی خطاب بھی کیا ، ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ بورا ق آکچا پار نے کی۔اجلاس میں روس کی نمائندگی کرنے والے صدر ولادیمیر پوتن کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میخائل بوگدانوف، ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے مشیر علی اصغر حاجی اور اسد حکومت کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن نے کی۔یہ اجلاس بند کمرے میں سر انجام پایا۔