رچرڈ ڈاکوئنس ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بنے جاوید اختر

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے رائٹر اور گیت کار جاوید اختر وہ پہلے ہندوستانی بنے ہیں جنھوں نے تنقیدی سونچ‘ انسانی ترقی کو فروغ اور انسانی اقدار کے حوالے سے رچرڈ ڈاکوئنس 2020ایوارڈ حاصل کیاہے

رچرڈ ڈاکوئنس ایوارڈ
انگریزی ترقی پسند ماہر حیاتیات رچرڈ ڈاکوئنس کے نام سے موسوم مذکورہ ایوارڈسال2003سے دیاجارہا ہے۔کئی اہم شخصیتوں کو ان کی ”تنقیدی سونچ‘ مذہبی عقائد پر جانچ پڑتال‘ انسانی ترقی کوفروغ اور انسانی اقدار‘ کے پہلوؤں پر یہ ایوارڈ پیش کیاگیا ہے“۔

اتوار کے روز ان کی اہلیہ او رسدابہار اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری شیئر کی تھی

بالی ووڈ کی شخصیات نے دی جاوید اختر کو مبارکباد
درایں اثناء بالی ووڈ کے اداکار انل کپور او ر دیا مرزا ممتاز گیت گار او رمصنف کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ مبارکباد پیش کی ہے۔

کپور نے لکپا کہ ”جانتاہوں کہ جب سے آپ ”دی سلفش جینی“ کامطالعہ کررہے ہیں تب سے رچرڈ ڈاکوئنس آپ کے پسندیدہ ہیرو ہیں‘

باوقار رچرڈ ڈاکوائنس آپ کے لئے جاوید صایب زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا‘ یقینا ناقابل یقین اعزاز‘ مبارک ہو“

مرزا نے گیت کا ر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”باوقار رچرڈ ڈاکوائنس ایوارڈ2020جاوید اختر صاحب نے ان کی تنقیدی سونچ اور دیگر امور پر جیتا ہے۔

یہ واحد ہندوستانی ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے‘ جاوید اختر صاحب مبارک ہو‘ آپ پر ہمیں فخر ہے“۔

دیوار‘ زنجیر اور شعلہ جیسے تاریخی فلموں کا اسکرین پلے سلیم خان کے ساتھ لکھنے والے جاوید اختر کو 1999میں پدما شری اور2007میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔

مذکورہ معروف گیت کا راو راسکرین رائٹر نے بہترین شاعری پر پانچ قومی ایوارڈ اور ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ اپنے نام کیاہے