رچہ کنڈہ پولیس کے تحت پولیس اسٹیشن میں لائبریری کا قیام

   

ریاست میں پہلی بار منفرد اقدام ، کمشنر مہیش بھگوت کا خطاب
حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گیان کی لائبریری کا کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ پڑھے گا تو انڈیا بڑھے گا‘‘ کے نعرہ کے ساتھ رچہ کنڈہ پولیس نے پولیس اسٹیشن میں لائبریریوں کا آغاز کیا ہے ۔ اس منفرد اقدام پر ریاست میں پہلی بار عمل کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے بتایا کہ 44 لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ 28 سرکاری اسکولس میں لائبریری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ان اسکولس کو پولیس رچہ کنڈہ نے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈیٹ کیلئے منتخب کیا تھا ۔ اور یہاں پروگرام جاری ہے ۔ کمشنر نے اپل میں اس لائبریری کا افتتاح کیا اور بتایا کہ تلگو اور انگریزی زبان میں کتابیں رکھی گئی ہیں ۔ جن میں دو قسم کی کتابیں ہیں ۔ ایک تاریخ جنرل نالیج ہوگا اور پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ و لیڈر شپ پر مبنی کتابیں ہیں ۔ اور دوسری قسم قانونی کتابوں کی ہے ۔ جس کے ذریعہ بنیادی قوانین اور شہری حقوق کے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ پونے کی ایک آرگنائزیشن نے 182 کتابوں کا عطیہ دیا ہے جبکہ رچہ کنڈہ پولیس نے 50 کتابیں مختص کی ہیں جو ہر لائبریری میں رہے گی جس میں آئی پی ایس اور سی آر پی ایس قوانین کے متعلق معلومات ہوں گی ۔ اس موقع پر مسٹر پی لوکھنڈے اور رکن اسمبلی ایل سبھاش ریڈی بھی موجود تھے ۔