رچہ کونڈہ پولیس سے بے روزگاروں کو روزگار فراہمی کے اقدامات

   

نوجوانوں کو تابناک مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے پرزور ، روزگار میلہ سے کمشنر رچہ کنڈہ کا خطاب
حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کونڈہ پولیس کی جانب سے بے روزگار نوجوان کو روزگار فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں آج ابراہیم پٹنم پولیس کی جانب سے کمشنر کی خصوصی ہدایت پر جاب میلہ منعقد کیا گیا ۔ ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں واقع شستا گارڈن میں منعقدہ اس جاب میلے میں تقریباً 500 سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے بے روزگار نوجوانوں کو حوصلہ دلایا اور کہا کہ مواقع حاصل ہوں گے اور پولیس کی جانب سے بھی آئندہ ایسے پروگرامس جاری رہیں گے تاہم بے روزگار نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے روشن مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس جاب میلہ میں جی ایم آر گروپ سرویس نے کونسلنگ منعقد کی اور تقریباً 432 بے روزگار نوجوانوں ( مرد و خواتین ) کا انتخاب کیا گیا ۔ جنہیں اننت پور کے ہندپور میں 35 روزہ تربیت دی جائے گی اور اس کے بعد انہیں ٹی سی ایس ایرپورٹ آئی ٹی کاریڈار میٹرو و دیگر ا داروں میں ملازمت حاصل ہوگی۔ اس تربیت کے بعد انہیں بہترین روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ اس جاب میلے میں ابراہیم پٹنم منچال یاچارم کندکور ، شیورم ، آدی بٹلہ اور دیگر علاقوں کے نوجوان مرد و خواتین نے شرکت کی ۔