رکن اسمبلی آرمور پر حملہ میں ملوث شخص گرفتار

   

حیدرآباد 8 اگسٹ (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی آرمور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ایک شخص کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈی سی پی ویسٹ زون جوئل ڈیوس نے بتایاکہ یکم اگسٹ کو بنجارہ ہلز میں واقع رکن اسمبلی کی رہائش گاہ میں ایک نامعلوم شخص داخل ہوا اور اُس نے ایر پستول اور ایک تیز دھار خنجر سے اُن پر حملہ کی کوشش کی تھی۔ رکن اسمبلی کی چیخ و پکار سے گھبراکر حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں آرمس ایکٹ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شبہ کی بنیاد پر پرساد نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور کوئی اور نہیں آرمور کی ایک مقامی سرپنچ کا شوہر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرپنچ نے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپئے غیر مجاز طور پر وصول کئے تھے جس کے نتیجہ میں ایم پی او نے اِس سلسلہ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس کے بعد سرپنچ کو معطل کردیا گیا تھا۔ بیوی کیخلاف کارروائی میں رکن اسمبلی کے ملوث ہونے کا شبہ کرتے ہوئے پرساد نے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا۔ ڈی سی پی نیبتا یاکہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں سوگنا اور سریندر نامی افراد کی مدد سے اُس نے 60 ہزار روپئے میں دیسی ساختہ پستول خریدی تھی اور نقد رقم کی حوالگی میں منا کمار نامی شخص نے اہم رول ادا کیا تھا جبکہ وہ بندوق کی گولیاں دینے سے قاصر رہا۔ ملزم پرساد پر سابق میں 6 مقدمات درج ہیں۔ بنجارہ ہلز پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کرے گی۔ ب