رکن اسمبلی انیل کمار ریڈی کے ہاتھوںٹمریز سے متعلق بروچر کا رسم اجراء

   

بھونگیر ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج رکن اسمبلی انیل کمارریڈی نے اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں سے متعلق بروچرکا رسم اجراء انجام دیا۔اس موقع پر انیل کمارریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ان تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا۔ان اداروں میں کارپوریٹ سطح کی تعلیم دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند سالوں سے ان تعلیمی اداروں کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہے۔طلبہ کو تعلیم کے ساتھ کھیل کود اور دیگر مقابلہ جات میں مہارت حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول کے علاوہ انٹر میڈیٹ اپم پی سی ،بی پی سی،اور دیگر کورس کی تعلیم دی جارہی ہے۔اقلیتی طبقات ان تعلیمی اداروں سے استفادہ حاصل کرے۔اس موقع پر اسکول پرنسپل شری کانت کندرے،سرپرست کمیٹی چیرمین حمید پاشاہ،اقلیتی قائدین مظہر،عابدعلی،اور دیگرموجود تھے۔