رکن اسمبلی نارائن کھیڑ سنجیوا ریڈی کو تہنیت کی پیشکشی

   

نارائن کھیڑ ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ پی سنجیوا ریڈی بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر تلنگانہ شیپ اینڈ گوٹ ٹریڈرس ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر بایومل شٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رکن اسمبلی پی سنجیوا ریڈی کی قیام گاہ واقع نارائن کھیڑ پہنچ کر ان کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بلند کئے۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اپیل کی کہ رکن اسمبلی پی سنجیوا ریڈی کو وزیر بنائیں کیونکہ آزادی کے بعد سے آج تک حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ سے منتخب رکن اسمبلی میں کسی کو بھی کسی پارٹی نے وزیر نہیں بنایا۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ایک پسماندہ حلقہ ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی سوسائٹی کے دیگر قائدین و کارکن موجود تھے۔