رکن اسمبلی کنٹونمنٹ پر حملہ کی کوشش ناکام

   

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں بونال تہوار کے موقع پر سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی گنیش پر اتوار کی رات چند نامعلوم افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ رکن اسمبلی بونال تقریب میں شرکت کیلئے گھر سے روانہ ہوئے جب ان کی گاڑی مانیکشور نگر پہونچی اچانک ہی تقریباً 20 افراد نے رکن اسمبلی کی کار کو روکا اور گاڑی کا شیشہ اتارنے کو کہا تب رکن اسمبلی کے گن مین نے اپنی چالاکی سے گاڑی کو وہاں سے لیکر سیدھا عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن پہونچکر پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی اور حملہ کی وجہ معلوم کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے ایک ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ ش