رکن اسمبلی کے بیٹے کا مسئلہ ‘ پولیس کیلئے درد سر

   

حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) ایسا لگتا ہے کہ جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس پولیس کیلئے درد سر بن گیا ہے کیونکہ بی جے پی اور دیگر جماعتیں پولیس کی نااہلی اور ایک رکن اسمبلی کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے گریز پر تنقیدوں کا نشانہ بن رہی ہے۔ عصمت ریزی معاملہ میں ایک رکن اسمبلی کا بیٹا ملوث ہونے اور پولیس کی خاموشی کا الزام عائد کرکے بی جے پی قائدین احتجاج اور بیان بازی کررہے ہیں۔ بڑھتے دباؤ کے نتیجہ میں پولیس اس معاملہ پر پس و پیش کا شکار ہے اور شواہد کی بنیاد پر رکن اسمبلی کے بیٹے کے خلاف کارروائی کا موقف اختیار کیا ہے ۔ پب سے لے کر بنجارہ ہلز روڈ 14 پر بیکری تک کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تجزیہ کیا جارہا ہے۔ اگر پولیس رکن اسمبلی کے بیٹے کو گرفتار کرتی ہے تو معاملہ فرقہ وارانہ نوعیت کی شکل اختیار کر جائیگا اور بی جے پی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف عدم کارروائی پر مستقبل میں مرکزی ایجنسی سے تحقیقات کا خطرہ ہونے کے پیش نظر ماہر قانون داں سے رائے حاصل کررہی ہے۔ سوشل میڈیا میں بھی رکن اسمبلی کے بیٹے کے خلاف رائے سے پولیس پریشان ہے۔ ب